اسرائیل کا مقبوضہ مشرقی علاقے میں مزید 300 سے مکانات تعمیر کرنے کا اعلان

Israel Housing Construction

Israel Housing Construction

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیل نے دنیا بھر کے سیاسی و سفارتی دباؤ کو پس پشت ڈالتے ہوئے مقبوضہ مشرقی علاقے میں مزید 300 سے زائد مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی کنارے کے دو مقامات پر مزید 380 کے قریب مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے جن میں سے تین سو سات مکانات رموت کے علاقے میں تعمیرہوں گئے، مزید 73 مکانات ہار ہومہ میں بنائے جائیں گے۔

دریں اثنائغزہ سرحد پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے حماس کے کارکن تاثیر آسماری کو شہید کر دیا ۔ ملٹری ترجمان نے دعوی کیا اس نے حملہ کرنا چاہا تو جوابی کارروائی میں مارا گیا۔