کرپشن پر خالدہ ضیاء کی عدالت پیشی، کارکنوں کے مظاہرے اور پولیس سے جھڑپیں

Khaleda Zia

Khaleda Zia

ڈھاکہ (جیوڈیسک) کرپشن کے الزام پر سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء اور ان کے 3 ساتھیوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرے بھی ہوئے۔ بی این پی کارکنوں کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مظاہرین نے ٹائر جلائے اور رکاوٹیں لگا کر کئی سڑکیں بند کردیں۔ ادھر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پانی کی توپ سے چھڑکائو کیا۔کشیدگی بڑھ گئی۔