پیرمحل میں مسیحی برا دری کرسمس کا تہوار روائتی جوش خروش سے منارہی ہے

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل میں مسیحی برا دری کرسمس کا تہوار روائتی جوش خروش سے منارہی ہے،،کیتھو لک چرچ میں سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالدسردار، محمد صدیق پیارا، فادر جان جوزف نے 20 یونڈ وزنی کیک کاٹ، تفصیل کے پیرمحل میں مسیحی برادری اپنے مذہبی تہوار کو نہایت جوش خروش سے منا رہی ہے۔

کرسمس کے موقع پر مسلم برادری نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی مسیحی برادری نے اپنی عبادت گاہ کیتھو لک چرچ کو رنگ برنگے قمقمو سے سجا کر عبادات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اپنی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے مختلف پرگرامز کا انتظام کیا اورکیتھو لک چرچ میں سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالدسردار، محمد صدیق پیارا، فادر جان جوزف نے کیک کاٹ کرسمس تقریب میں مسیحی برادری کے سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں سمیت کثیر افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر بچوںنے رنگا رنگ خاکے ٹیبلوز، اور روایتی گیت پیش کر کے تقریب میں سماں باندھ دیا جس سے حاضرین محفل خوب لطف اندوز ہوئے بچوں نے کرسمس کے حوالے سے خصوصی پیغامات بھی پڑھے تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری خالد سردار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کا تہوار پیار محبت اور امن کا درس دیتا ہے کرسمس مسیحی برادری کا اہم تہوار ہے ہم اس نوعیت کے تہواروں کے موقع پر خوشیاں اور مسرتیں بانٹنے پر یقین رکھتے ہیں فادرجان جوزف نے کہا حضرت عیسی علیہ اسلام کی پیدائش سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم نفرت کے خاتمے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی وطن عزیز کی مضبوطی و خوشحالی اور حالیہ فرقہ وارانہ دہشت گردی سے نجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Cake Cutting

Cake Cutting

Cake Cutting

Cake Cutting