سپیشل ٹرائل کورٹس ہوں یا خصوصی فوجی عدالتیں، دہشت گردوں کو سرعام پھانسیاں دیں:احسان باری

Ihsan Bari

Ihsan Bari

بہاولنگر : قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر احسان باری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیشل ٹرائل کورٹس ہوں یا خصوصی فوجی عدالتیں، دہشت گردوں کو سرعام پھانسیاں دیں یا ان کی جائیدادیں قرق کریں، آئینی ترامیم لائیں مگر اس وقت تک ملک میں امن و امان قائم نہیں ہوسکتا اور نہ ہی دہشت گردی کے عفریت سے جان چھڑائی جاسکتی ہے جب تک غربت، بے روزگاری، مہنگائی ختم نہیں کی جائے گی اور اس کیلئے کوئی سپیشل سپیڈی کورٹس یا فوری خصوصی اقدامات نہیں اٹھائے جائیں گے۔ مذکورہ عارضی انتظامات سے دہشت گردی کم تو ہوسکتی ہے مگر ختم نہیں۔ نہ ہی مذہبی انتہا پرستی یا کٹھ ملائیت اور انتہا پسند ملا شاہی ہی کا خاتمہ ہوگا۔ پرویز مشرف پر حملے کرنے والوں کو ہی نہیں بلکہ ہرقاتل کو پھانسی ملنی چاہئے۔

سزائے موت کے فیصلے کا اطلاق بلا تفریق ہونا چاہئے ۔ قانون قصاص میں تمیز نہیں برتی جاسکتی۔ ترکی کی طرح ایسے مدارس سرکاری سرپرستی میں قائم کئے جائیں جہاں مذہبی تعلیم کے ساتھ جدید سکولوں کا نصاب بھی پڑھایا جائے انہوں نے کہا اگر سودی نظام خباثت کے پیروکار سرمایہ داروں ، مکروہ ، انسانیت کش اور حیات کش کاروبار جاری رہے گا تو کبھی غربت اور مہنگائی ختم نہیں ہوسکتی جوکہ دہشت گردوں کی پرورش کی اصل غذاہے جبکہ دنیا بھر کی طرح کہیںبھی صنعت کار حکمرانی چلا ہی نہیں سکتے۔ ڈاکٹر باری نے مزید کہا سود کا کاشت کردہ نظام دولت پرستی ، سود کی زہریلی ناسور معیشت، اس کاکاشت کردہ نظام خود غرضی و نفسا نفسی اور بے راہ تہذیب و معاشرت بکھرے اور ٹوٹے ہوئے بھوک اور پیاس سے بلکتے گھرانے اور خاندان سڑکوں پر جرائم میںملوث لاوارث بچوں کا سمندر اور سیلاب امڈا ہوا ہے جو خود بھی دہشت گرد بننے کو ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں۔غریب اور لاوارث بچوں کوخود بھوک ، ننگ ، مہنگائی کا عفریت لڑنے، مرنے ، مارنے پر تیار کر ڈالتا ہے۔

پارلیمانی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ صد آفرین مگر یہ اسمبلیاں تو واقعی سبھی کے اتفاق سے دھاندلی کی پیداوار ہیںکہ پنجاب میں ن لیگ نے ، سرحد میں پی ٹی آئی، سندھ میں پی پی پی اورکراچی میںایم کیوایم نے دھن، دھونس اور دھاندلی کے ذریعے ط 2013ء کے انتخابات جیتے تھے۔اس میں سے حصہ بقدر جثہ سبھی کو اور سرکاری ملاؤں کو بھی مل گیا تھا ۔ڈاکٹر باری نے آخر میں کہا کہ غریبوں کے دلوں میںجو نفرتوں کی آگ کا الاؤ بھڑک رہا ہے اسے ختم کرنے کا انتظام کریں۔ مزدوروں اور محنت کشوں کو کم از کم پچاس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے اور کھانے پینے کی تمام اشیاء موجودہ کثیر رقوم کی بجائے پانچواں حصہ قیمت پر ملیں توبیروزگاری ، لاقانونیت اور دہشت گردی کا خود کاشتہ پودا خود بخود سوکھ جائے گا جس کیلئے اللہ اکبر تحریک اپنے پروگرام و منشور میںواضح طریق کار کی نشاندہی کر چکی ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ رائے ونڈی محلات او ر بنی گالہ کی عالیشان عمارتوں کے مکین بلٹ پروف گاڑیوں اور جہازوں پر سفر کرنے والوں کو پسماندہ طبقات کے مسئلوںاور دہشت گردی کی بنیادی وجوہ کے بارے میں آگاہی تک نہ ہے۔ گھنٹوں کی بیٹھک کے بعد بھی غریب عوام کے مسئلوں پر غور وخوض تک بھی نہیں کرسکے نہ ہی ان کے ایجنڈے پرایسی کوئی تجویز موجود تھی#

ہیڈ آفس: باری ہاؤس ، باری روڈ ہارون آباد ضلع بہاولنگر پنجاب پاکستان
0300–0315–0321–0333–0345–6986900
Email:drahsanbari@gmail.com , drmianihsanbari@gmail.com
drahsanbari@yahoo.com drihsanbari@yahoo.com
mianihsanbari@gmail.com , ehsanbarrimian@gmail.com
ihsanbarrimian@gmail.com , ahsanbarrimian@gmail.com
website: www.allahoakbar-tehreek.com
facebook.com@allahoakbartehreek
twitter.com@drmianihsanbari