بجلی 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے بجلی 2 روپے 97 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ یکم جنوری سے گیس 10 سے 64 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی 2 روپے 97 پیسے سستی کرنے کا فیصلہ نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ جنوری کے بلوں میں صارفین کو 19 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کے مطابق نومبر میں صارفین کو 6 ارب 53 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ جنوری میں صارفین کو مکمل ریلیف فراہم کریں۔ دوسری جانب یکم جنوری سے گیس 10 فیصد سے 64 فیصد تک مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے حکام کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے گیس 53 فیصد جبکہ کمرشل صارفین کے لیے 18 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح کھاد کارخانوں کے لیے گیس 64 فیصد مہنگی کرنے جبکہ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 10 سے 16 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم سے لی جائے گی جس کے بعد یکم جنوری سے اس کا اطلاق ہو جائے گا۔