کراچی رینجرز کی کارروائیاں، ایک گھنٹے میں سات دہشت گرد ہلاک

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) شہر کراچی میں رینجرز کے مختلف علاقوں میں مقابلوں میں سات دہشت گردوں سمیت نو ملزمان مارے گئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

سہراب گوٹھ جنجال گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر رینجرز نے کارروائی کی۔ تو دہشت گردوں نے رینجرز کی نفری پر فائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

سرجانی ٹاون پیٹرولنگ پر موجود رینجرز کی نفری نے چند مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کی۔

جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا۔

دہشت گردوں کی شناخت انور، نصر اللہ ، اور شیری رحیم کے نام سے ہوئی۔

چنیسر گوٹھ میں مقابلے میں منشیات فروش اشوک گروپ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان مارے گئے۔ جن کی شناخت نادر بلوچ اور وجاہت عرف مچھی کے نام سے ہوئی۔