ایم کیو ایم ملک سے دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ کی جدو جہد میں مصروف ہے۔اقبال علی خان

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے دہشت گردی ،جہالت اور مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے امن کا انقلاب لانے کی جد وجہد میں مصروف ہے انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی قیادت میں عوام کو پر امن ماحول کی فراہمی کے ساتھ ملک سے جہالت اور ودڈیرانہ اور جاگیر درانہ نظام کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹ کے ذمہ دران کے ہمراہ کرسمس کے موقع پر مسیحی عوام سے اظہار یکجہتی اور اُن کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے شاہ فیصل کالونی اور ڈرگ روڈ کے مختلف علاقوں میں قائم چرچوں اور مسیحی بستیوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے قائد محترم الطاف حسین کی جانب سے مسیحی عوام کو کرسمس کیک ،پھولوں کے گلدستے اور کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی گئی ۔کرسمس کے موقع پر مسیحی عوامی کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کی جانب سے مسیحی عبادت گاہوں کے باہر استقبالیہ کیمپ بھی قائم کئے گئے تھے۔

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے مسیحی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم ملک میں آباد اقلیتی عوام کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین ملک بھر کے مسیحی عوام کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد اور اظہاریکجہتی کے لئے اپنے کارکنان کو آپ کے پاس بھیجا ہے انہوں نے مسیحی عوام سے درخواست کی وہ اپنی عبادات میں سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کریں اس موقع پر مسیحی عوام اور رہنمائوں نے قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کی درازی عمر ،صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔

Iqbal Khan

Iqbal Khan