قائد اعظم محمد علی جناح کے139 ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) پرنٹ اینڈ میڈیا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے139 ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقعہ پر صدر پریس کلب دھونکل محمود احمد خان لودھی ، صدر صحافت بچائو تحریک سید شہباز بخاری نے قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔تقریب میںنواز مغل، عتیق الرحمن، عقیل احمد خان لودھی، محمد یونس، رانا محمد اعظم، زاہد سلطان، محمد زاہد،رانا شفقت، محمد عقیل اعوان، عابد پرویز، محمد عثمان اور دیگر بھی موجود تھے۔

مقررین نے کہا کہ یہ ملک ہمارے عظیم لیڈر قائداعظم کی بدولت ہے جنہوں نے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد مملکت کے حصول کے لیے ان تھک محنت کی۔ قائد اعظم نے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیااور ان کے اندرآزادی کا جذبہ پیدا کیا قائد اعظم اور ان کے ساتھیوں کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم آج آزاد ملک میں سانسیں لے رہے ہیں۔

اسلامی مملکت حاصل کرنے کے لیے قائداعظم کی آزادی کے لیے کی جانے والی کوششوں کوآج بھی قوم خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ قائداعظم ایک کھرے اورسچے انسان تھے اور سیاست میں رہ کربھی ان کے قول وفعل میں کوئی تضاد نہیںتھا۔مقررین نے کہا کہ آج کا دن اس بات کے عہد کا دن ہے کہ ہم باہم متحد ہو کر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا اپنا کردار اداکریں۔اس موقعہ پرقائد اعظم کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Quaid e Azam Mohammad Ali Jinnah Brthday Cake

Quaid e Azam Mohammad Ali Jinnah Brthday Cake