اب بڑے فیصلے کرنے اور ان پر عملدرآمد کا وقت آ گیا ہے: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ اب بڑے فیصلے کرنے اور ان پر عملدرآمد بھی یقینی بنانے کا وقت آ گیا ہے، آئندہ نسلوں کو دہشت گردی اور شدت پسندی سے پاک پاکستان دینا ہمارا فرض ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں او رشدت پسندوں کے خلاف مختلف آپریشن کیے جا رہے ہیں، شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اور آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے، اب بڑے فیصلے کرنے کا وقت آ گیا ہے اور ان فیصلوں پر عمل درآمد بھی یقینی بنانا ہو گا۔

آرمی چیف نے آل پارٹیز کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ آئندہ نسلوٕ ں کو دہشت گردی اور شدت پسندی سے پاک پاکستان دینا اب ہمارا فرض ہے۔