ویٹی کن سٹی (جیوڈیسک) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مذہب کے نام پر خون ریزی روکنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ رواں سال کرسمس کے موقع پر لوگ صدمے سے دوچار ہیں۔
دنیا بھر میں بچوں کی بڑی تعداد تشدد سمگلنگ اور ظلم کا شکار ہو جاتی ہے۔ پشاور سانحے کے شہداء کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خدا شہداء کے اہلخانہ کو صبر عطا کرے۔ پوپ فرانسس کا کہنا تھا دنیا کو اس وقت محبت اور گرم جوشی کی ضرورت ہے۔
لوگ دوسروں کے ساتھ بھلائی، اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے اچھائی سے پیش آئیں۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ لوگ بدعنوانی اور تیرگی سے چھٹکارے کے لئے خدا کو اپنی زندگیوں میں جگہ دیں۔ دعائیہ تقریب میں دنیا بھر سے مسیحی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔