خیبر ایجنسی: فورسز کیساتھ جھڑپ میں طالبان کمانڈر صدام ہلاک

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) پاک فوج پاک سرزمین کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے مصروف عمل ہے۔ ایک طرف شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کے ذریعے امن کے دشمنوں کا صفایا جاری ہے۔

خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود غنڈی میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر صدام مارا گیا۔

فورسز نے ایک زخمی سمیت پانچ دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ کارروائی میں دو اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔