خوشبو اور جذبوں کی شاعرہ پروین شاکر کی بیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے

Parveen Shakir

Parveen Shakir

لاہور (جیوڈیسک) ساحرانہ ترنم، پھولوں اور خوشبوؤں کی شاعرہ، لطیف جذبات کو لفظوں کا پیرہن دینے والی پروین شاکر کا 20واں یوم وفات آ ج منایا جا رہا ہے۔

خوشبو، صد برگ، خودکلامی، انکار، ماہ تمام سمیت متعدد شعری مجموعوں کی خالق پروین شاکر خواتین سمیت شعری ذوق کے حامل افراد کی ہر دلعزیز شاعرہ تھیں۔ پروین شاکر 24نومبر 1952کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انھوںنے اپنی یادگار شاعری میں محبت، حسن اور عورت کو موضوع سخن بنایا۔

ان کی شاندار تخلیقات پرانھیں پرائیڈ آف پرفارمنس، آدم جی ایوارڈ اور دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔پروین شاکر 26 دسمبر 1994 کو 42 سال کی عمرمیں ٹریفک کے ایک حادثے میں اپنا سفر زیست تمام کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملیں۔