سیکورٹی اداروں نے کوٹ لکھپت جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

Kot Lakhpat Jail

Kot Lakhpat Jail

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کی فرید کالونی میں سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں اور پولیس نے مشرکہ آپریشن کیا اور ایک مکان سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

دہشت گردوں کے قبضے سے کوٹ لکھپت جیل کے نقشے، راکٹ لانچر اور سیکورٹی اداروں کی وردیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد کوٹ لکھپت جیل پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ دہشت گردوں کو گرفتاری کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنانے پر پولیس حکام اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔