عظیم شاعر منیر نیازی کو دار فانی سے کوچ کئے آٹھ برس بیت گئے

Munir Niazi

Munir Niazi

لاہور (جیوڈیسک) منیر نیازی کی تحریریں اُن کے اُردو کے تیرہ، پنجابی کے تین اور انگریزی کے دو مجموعوں کی صورت میں محفوظ ہیں۔

اگرچہ منیر نیازی بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں لیکن جب وہ یہ کہتے ہیں کہ اس شہر سنگ دل کو جلا دینا چاہئے، پھر اس کی خاک کو بھی اڑا دینا چاہئے۔

ملتی نہیں پناہ ہمیں جس زمین پر، اک حشر اس زمیں پہ اٹھا دینا چاہئے تو پھر اُن کے ہاں احتجاج کی صدا بھی بہت بلند نظر آتی ہے۔ 1927 میں پیدا ہونے والے منیر نیازی 26 دسمبر 2006 کو اِس دارفانی سے کوچ کر گئے تھے۔