ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ اس نے اپنی نئی آنے والی فلم ،،سنگھ از بلنگ ،، میں وہ تسلسل کے ساتھ کئی ایک اسٹنٹ اور ڈانس کرتی نظر آئیں گی اور اپنے کردار میں بہتری کے لیے کریتی سینن ان دنوں کراٹے کی بھی تربیت لے رہی ہیں۔
اداکارہ کریتی سینن اس فلم میں بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں جب کہ یہ کریتی سینن کی دوسری بالی ووڈ فلم ہوگی، اس سے پہلے کریتی سینن نے ڈائریکٹر ساجد ناڈیاڈ والا کی فلم ہیرو پنٹی میں جیکی شیروف کے بیٹے اداکار ٹائیگر شیروف کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔
ایک تقریب واقعہ میں جب اداکارہ کریتی سینن سے اس کے اگلے پراجیکٹ کے بارے میں سوال کیا گیا تو کریتی نے بتایا کہ فلم سنگھ از بلنگ کی شوٹنگ شروع کرنا ہے اور میں درحقیقت بہت خوش قسمت ہوں کے مجھے اس فلم میں کام کرنے کے لیے کافی وقت مل گیا ہے، مجھے اس فلم میں بہت سے خود ہی کرنا ہیں اور اسی طرح ایک تسلسل کے ساتھ ڈانس کے سین بھی کرنے ہیں جن کے لیے مجھے پروفیشنل ٹریننگ کی ضرورت ہے،،۔
کریتی سینن نے مزید بتایا کہ اکشے کمار ان دنوں تو Brothers کی شوٹنگ میں مصروف ہے تاہم وہ جب اس سے فارغ ہوں گے تو ہم سب مل کر پھر فلم سنگھ از بلنگ کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے جو کہ اب جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔
فلم سنگھ از بلنگ کو پربھو دیو ڈائریکٹ کر رہے ہیں جب کہ پروڈیوسر اشونی یاردی ہیں۔ اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ دیگر بڑی کاسٹ میں کترینہ کیف اور کرینہ کپور خان بھی شامل ہیں جب کہ فلم کی اگلے ماہ 31 جنوری کو ریلیز کیے جانے کی امید ہے۔ اس فلم ،،سنگھ از بلنگ ،، میں اکشے کمار ایک سکھ سردار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔