خانیوال، کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین کے انجن کو آگ لگ گئی

Khanewal

Khanewal

خانیوال (جیوڈیسک) خانیوال کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین خیبر میل کے انجن کو کچا کھوہ سٹیشن پر آگ لگ گئی بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

خانیوال کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین خیبر میل کے انجن میں شارٹ سرکٹ کو کچا کھوہ ریلوے سٹیشن پر آگ لگ گئی جس پر موقع پر موجود ریلوے عملہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔

کچا کھوہ ریلوے سٹیشن پر گاڑی 2 گھنٹہ تک بے یار و مددگار کھڑی کی گئی۔ شدید ٹھنڈ اور دھند میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد میں خانیوال سے انجن منگوا کر گاڑی کو روانہ کیا گیا۔