شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملے، سات دہشتگرد ہلاک

Drone Attacks

Drone Attacks

شوال (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی طیاروں کے ڈرون حملوں میں سات دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

امریکی ڈرون طیاروں نے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر شمالہ وزیرستان کے علاقوں کنڈ اور شوال میں کارروائی کی اور پنجابی طالبان قاری عمران کے مرکز کو نشانہ بنایا۔

ان حملوں کے نتیجے میں سات دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔