سرکاری اسپتالوں کا انتظام این جی اووز کو دیے جانے کیخلاف ڈاکٹرز کا احتجاج

Doctors Protest

Doctors Protest

لاہور (جیوڈیسک) سرکاری اسپتالوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے کے فیصلے اور مراعات نہ ملنے کے خلاف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سڑکوں پر نکل آئے۔

قومی ادارہ برائے اطفال اور جناح اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے پروموشن نہ ملنے اور اسپتالوں کا انتظام این جی اوز کو دینے کے خلاف اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور او پی ڈیزاور وارڈز سمیت دیگر شعبوں میں کام بند کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کا انتظام غیر سرکاری تنظیموں کو دیے جانے کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے بصورت دیگر کوئی جبری فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

مظاہرین نے پروموشن نہ ملنے کے خلاف سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ احتجاج کے باعث سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا تاہم احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔