اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا مسودہ غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ حکومتی مسودے میں جو چیزیں طے پائیں وہ نہیں لکھی گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں تیار شدہ مسودے کی کاپی ارسال کی گئی لیکن اس کا مطالعہ کرنے کے بعد اس بات کا علم ہوا کہ اس میں ان شقوں کا ذکر ہی نہیں کیا گیا جو پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان چند روز قبل طے پائی تھیں۔
پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ مسودے کے بارے میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔