کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116کے صدر ساجد رفیق ،جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ اور سیکریٹری اطلاعات عبدالرحمن کی قیادت میں سٹی ایریا PS-116کے کارکنان کا قافلہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی میں شرکت کے لئے پیپلز سیکریٹریٹ کراچی سے گڑھی خدابخش لاڑکانہ کے لئے روانہ ہوگیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء ساجد رفیق ،اکبر بلوچ اور عبدالرحمن نے قائد جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمی بے نظیر بھٹو پاکستان کی دنیا میں پہچان اور عظیم سیاسی رہنماء تھیں اُن کی شہادت سے دنیا میںایک خلا پیدا ہو چکا ہے۔
رہنمائوں نے کہا کہ آج شہید رانی کے مزار پر ہم اس بات کی تجدید کرینگے کے قائد جمہوریت بے نظیر بھٹوکے سفر کو جاری رکھتے ہوئے ملک سے دہشت گردی انتہا پسندی کا خاتمہ اور جمہوریت کے تحفظ کے لئے ہم اپنی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔