ڈی آئی خان : مسافر بس اغوا کر کے جنوبی وزیرستان لیجانے کی کوشش ناکام

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں بس کو ایک شخص نے اغوا کرنےکی کوشش کی۔ پولیس کی فائرنگ کے بعد مبینہ اغوا کار فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کا ر کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے بس اسٹینڈ پر کھڑی بس میں مسلح شخص سوار ہو گیا اور اُسے کو اغوا کر کے ضلع ٹانک میں داخل ہونے کے بعد وزیرستان لے جانے کی کوشش کی، جس پر ٹانک وانا روڈ پر درہ مٹھوکے قریب پولیس نے بس پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کی وجہ سے اغوا کار فرار ہو گیا اور پولیس نے بس کو قبضے میں لے لیا۔ کلاچی پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا میں ملوث ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔