ٖبے نظیر بھٹو کی برسی پر ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل

Strike

Strike

کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں 27 دسمبر کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ فہیم احمد صدیقی نے بتایا کہ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت پر 27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر ہائیکورٹ سمیت صوبے کی تمام ماتحت عدالتوں میں 27 دسمبر کو تعطیل ہو گی۔