لاہور (جیوڈیسک) وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے۔ دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ میں تجربہ کار وکٹ کیپر قومی سکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی قسمت ایک بار پھر ان پر مہربان ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اس سال ڈومیسٹک سیزن میں ان کے بلہ بھی خوب بول رہا ہے۔
اب تک نو سو سے زائد رنز اور وکٹ کے پیچھے سینتالیس شکار نے انہیں ڈومیسٹک کے بہترین آل رائونڈرز کی فہرست میں بھی شامل کر لیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں تیسرے اوپنر ناصر جمشید خاص جادو نہیں دکھا سکے۔
اب نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز اور ورلڈ کپ کے لئے ٹیم مینجمنٹ دو وکٹ کیپر سکواڈ میں شامل کرنے کی خواہ ہے اور کا مران اکمل کے شامل ہونے سے یہ کمی پوری کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی عمر اکمل کی کارکردگی سے خوش نہیں اور کامران اکمل کے شامل کرنے پر عمر اکمل ڈراپ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز میگا ایونٹ میں کسی نوجوان وکٹ کیپر یا اوپنر پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں اس لیے کامران اکمل کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔