گڑھی خدابخش میں برسی کی تیاریاں

Benazir Bhutto Anniversary

Benazir Bhutto Anniversary

لاڑکانہ (جیوڈیسک) شہید بینظیر بھٹو کی ستائیس دسمبر کو ساتویں برسی کی تیاریاں گڑھی خدابخش میں جاری ہیں۔

بینظیر بھٹو شہید کے مزار کی تزین و آرائش کا کام کیا جارہا ہے۔ مزار کے گرد پارٹی پرچم وال پوسٹرز اور بینرز سجا دیئے گئے ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی۔

پارٹی رہنماوں کی نگرانی میں اسٹیج کی تیاری کا کام جاری ہے۔ پشاور سانحے کے باعث پیپلیز پارٹی نے برسی صوبے کی سطح تک محدود رکھنے کا اعلان کیا ہے۔