لاہور: تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام آج 27 دسمبر بروز ہفتہ ایوان اقبال ایجرٹن روڈ میں گنبد خضریٰ سیمینار ہو گا۔ جس میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہلسنت و جماعت کا متفقہ لائحہ عمل پیش کیا جائے گااور ایک اہم اعلان بھی کیا جائے گا۔
سیمینار میں خصوصی شرکت سربراہ سنی تحریک انجینئرمحمد ثروت اعجاز قادری، جگر گوشہ شہید پاکستان ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مرکزی امیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان حضرت پیر محمد عبد الخالق درگاہ عالیہ بھر چونڈی شریف سندھ، شیخ الحدیث حافظ عبد الستار سعیدی ،امیر فدایان ختم نبوت پاکستان حافظ خادم حسین رضوی، پیر سید محمد ضیاء الاسلام شاہ گیلانی ،حضرت میاں ولید احمد شرقپوری ،صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی ، پیر کرنل فضیل احمد نقشبندی، سید خرم ریاض شاہ ، اور آخر میں سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی خصوصی مقالہ بھی پیش کریں گے۔ سیمینار میں آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں سے علماء و مشائخ شرکت کریں گے۔