لاہور (جیوڈیسک) حکومت پنجاب کی جانب سے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملنے والے دو دو لاکھ روپے کے چیک بانس ہوگئے۔ یہ انعام انہیں ایشین گیمز کی شاندار کارکردگی پر دیا گیا تھا۔ کہاوت مشہور ہے مفلسی میں آٹا گیلا، اس کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ۔پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہلے ہی سینٹرل کنٹریکٹ پیسے نہیں ملے۔
اوپر سے حکومت پنجاب نے ایشین گیمز کی کارکردگی پر جو دو دو لاکھ روپے کے چیک وہ بھی واپس ہوگئے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ایک تقریب میں پاکستان ہاکی ٹیم کے نو کھلاڑیوں اور تین آفیشلز کو انعام کے طور پر دو دو لاکھ روپے کے چیک دئیے۔
کھلاڑیوں نے وہ چیک جمع کرائے تو وہ واپس ہوگئے۔ چیف کوچ شہناز شیخ نے بتایا کہ سمری نہ بنے کی وجہ سے چیک واپس ہوئے،امید ہے معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔