راہنما پاکستان تحریک انصاف نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے حلقہ کا دورہ کیا

Lala Musa

Lala Musa

لالہ موسیٰ : ممبر صوبائی کونسل و ضلعی سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے حلقہ کا دورہ کیا، انہوں نے نوجوان صحافی شاہد لطیف کی والدہ کے ختم قل میں شرکت کی، جبکہ بدہوکالس میں ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹراسلامیہ ہائی سکول لالہ موسیٰ کی رہائش گاہ پر جاکرانکی خیریت دریافت کی۔

اس موقعہ پرسیدعلی فائز شاہ، سیدافتخار حسین شاہ، امیدوار وائس چیئرمین محمد رفیق بھٹی چکرمحلہ، جمیل احمد طاہر بھی موجود تھے، بعدازاں انہوں نے نواحی گائوں شاہجہانیاں میں محمد شفیق بٹ گوگا آف چکوری شیرغازی کی ہمشیرہ، طارق ڈار دھامہ کی خالہ، محمد خلیل بٹ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔