ملتان : سیلاب متاثرین کا امدادی چیک نہ ملنے کیخلاف مظاہرہ

Protest

Protest

ملتان (جیوڈیسک) سیلاب متاثرین کا یہ غم و غصہ مالی امداد کی دوسری قسط نہ ملنے کیخلاف ہے جس سے متاثرین کے لئے مکانات کی تعمیر نو کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کو اس سے کوئی سروکار نہیں جس پر سیلاب متاثرین نے احتجاجا تین گھنٹے کے لئے مظفر گڑھ روڈ بلاک کر دیا۔

موسم تبدیل ہونے پر سیلاب متاثرین کے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کے مطابق پچیس ہزار کی پہلی قسط کی طرح دوسری قسط بھی جلد جاری ہو جائیگی جس سے متاثرین اپنے مکانات کی تعمیر نو کریں۔

سیلاب متاثرین نےامدادی قسط کی فراہمی کیساتھ حکومت سے مکانات کی تعمیر نو کے لئے علیحدہ رقم مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔