فیصل آباد : میاں بیوی کو زندہ جلائے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Faisalabad Protest

Faisalabad Protest

فیصل آباد (جیوڈیسک) کورٹ رادھا کشن میں افسوس ناک واقعہ کے خلاف مسیحی برادری فیصل آباد میں بھی سراپا احتجاج بن گئی۔ بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے مسیحی برادری کے لوگ ضلع کونسل چوک میں جمع ہوئے اور مظاہرہ شروع کر دیا۔

مظاہرین نے میاں بیوی کو زندہ جلانے کے خلاف نعرہ بازی کی اور روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ پھر ایسا کوئی واقعہ نہ ہو سکے۔