تحریک انصاف جب اور جہاں چاہئے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، حکومت کی پیشکش

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کا دھرنا ختم کرانے کے لیے حکومت نے پھر مذاکرات کی پیش کش کر دی۔ ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا ہے کہ حکومت ملکی مفاد کی خاطر ماضی کی تلخ یادوں کو بھول جانے کو تیار ہے۔ تحریک انصاف جب چاہے اور جہاں چاہے مذاکرات کر لے۔ حکومت نے اسحاق ڈار کو مذاکرات سے کبھی نہیں روکا۔

عمران خان بھی شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کی اجازت دے دیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کے دو ہی مطالبات تھے۔ انتخابی اصلاحات اور جوڈیشل کمیشن کا قیام۔ انتخابی اصلاحات کا مطالبہ پہلے ہی مان لیا گیا تھا جبکہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ حکومت دھاندلی ثابت نہ ہونے پر دھرنا ختم کرنے کے بیان کا بھی خیرمقدم کرتی ہے۔