کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی سے کشمیر تک تمام اسکولوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے لندن سے جاری بیان میں متحدہ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم، وزرائے اعلی، آرمی چیف اور دیگر حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سے کشمیر تک اسکولوں کے پرنسپلز کو دہشت گرد تنظیموں سے دھمکیاں مل رہی ہيں، ان میں خصوصا طالبان اور داعش کے لوگ شامل ہیں جو دھمکا رہے ہیں
اسکول فوری بند کردیئے جائيں ورنہ وہ یہاں بھی آرمی پبلک اسکول جیسا سانحہ دہرائيں گے، الطاف حسین نے کہاکہ اسکولوں کے پرنسپلز رابطہ کرنے پر بات کرنے سے بھی گھبرا رہے تھے، وہ اپیل کرتےہیں کہ تمام اسکولوں کو فی الفور سیکیورٹی فراہم کی جائے، الطاف حسین نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پولیس کی نفری کم ہونے کےباعث اس میں دشواریاں ہوں گی لیکن دیگر ایجنسیوں سے مدد لے کر نفری کی کمی پوری کی جائے اور اسکولوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے