فوجی عدالتوں کو قبول کرنا انتہائی مشکل فیصلہ تھا، عتزاز احسن

Chaudhry Aitzaz Ahsan

Chaudhry Aitzaz Ahsan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کو قبول کرنا انتہائی مشکل فیصلہ تھا، اس کا آئینی جواز مانگتے ہیں، پیپلز پارٹی کے سابق رہنما منیر احمد خان کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت نے اپنا اٹارنی جنرل اور ٹیم بنائی ہے جو فوجی عدالتوں کا آئینی جواز پیدا کرے گی

سول عدالتوں میں سزائیں نہ ہونے اور ٹرائیل میں تاخیر باعث سے فوجی عدالتوں کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔ شادی تقریب میں سابق وزیر دفاع چودھری احمد مختار، ر میاں منظور احمد وٹو، جہانگیر بدر اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔