چلی کے فٹبالر جیمز روڈریگز نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ ڈالے

James Rodriguez

James Rodriguez

لندن (جیوڈیسک) دنیائے فٹبال میں رواں سال کئی نئے ستارے جگمگائے۔ ان میں چلی کے جیمز روڈریگز بھی شامل ہیں جن کی تصویر سب سے زیادہ سرچ ہو رہی ہے۔

میچ میں انہیں دیکھنے والوں کا بھی رش لگ جاتا ہے۔ مقبول کھیل میں مقبولیت کے سارے ریکارڈ چلی کے جیمز روڈریگز نے توڑ دیئے ہیں۔ چلی کیلئے دھوم مچانے والے روڈریگز نے ریال میڈرڈ میں بھی کمال دکھایا۔

مڈفیلڈ سے گول پوسٹ تک لپکنے کے ماہر کو دیکھنے کیلئے گوگل پر سب سے زیادہ بار کلک بھی ہوئیں۔ یوروگوئے کے لوئز سوریز بارسلونا کلب میں انٹری کے ساتھ مقبولیت میں دوسرے نمبر پر رہے۔

چلی کے الیکسز سانچیز مقبولیت میں تیسرے نمبر پر رہے جن کی انگلش کلب آرسنل میں جگہ مستحکم ہے۔