باب وزیرآباد سے اندرون شہر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف مٹی ڈالنے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) باب وزیرآباد سے اندرون شہر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف مٹی ڈالنے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا، ڈی سی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

قریب بیس روز قبل اندرون شہر باب وزیر آباد سے نظام آباد تک جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف مٹی ڈالی گئی تھی جو بعدازاں روڈ سے آج تک ہٹائی نہیں گئی اور مٹی کو ہموار کرنے والی انتظامیہ سڑک پر ہی مٹی بکھیر کر غائب ہو گئی۔

سڑک پر جمی ہوئی مٹی دھول میں تبدیل ہو کر سڑک پر سفر کرنے والے افراد بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کیلئے سخت پریشانی کا باعث بن رہی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں بارش ہونے کی صورت میں یہ مٹی زیادہ مشکلات پیدا کرے گی۔

شہریوں نے ڈی سی اوگوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بننے والے عملہ کیخلاف کاروائی عمل میں لاکر روڈ کو صاف کروایا جائے۔