نامعلوم چور لاکھوں روپے کی مونگ پھلی چوری کر کے لے گے

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) موضع لیٹی میں نامعلوم چور لاکھوں روپے کی مونگ پھلی چوری کر کے لے گے، نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج۔

نوید احمد کے مطابق محمد شفیق نامی شخص جو لیٹی کا رہائشی ہے اسکی 60بوری مونگ پھلی نامعلو م چور رات کی تاریکی میں چوری کر کے لے گے جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔