تلہ گنگ (ارشد کو ٹگلہ سے) لاوہ کو تحصیل کا درجہ تو مل گیا لیکن تا حا ل ار ایچ سی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ نہ مل سکا، واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی تیس نیس، اہل علاقہ نے منتخب نمائندوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ ہمارے مسائل پر سنجیدگی سے غور کر کے حل کیے جا ئیں ۔تفصیل کے مطا بق لا وہ کو تحصیل کا درجہ قو می الیکشن سے قبل ہی مل گیا تھا لیکن اسکے کمپلیکس کیلئے فنڈز مختص نہیں ہو سکے تھے۔
مشیر وزیر اعلی پنجا ب ملک سیلم اقبا ل اور ایم پی اے ملک ظہور انور کے جا نشین ملک شہر یا ر اعوان کی تگ ودو کے بعد کمپلیکس کیلئے فنڈز مہیا کر دئیے گئے کمپلیکس کا کا م جلد ہی شروع کر دیا جا ئے گا ۔لا وہ شہر سمیت گر دونو اح علاقوں مسا ئل کا گڑ ھ ہے جن کے مسا ئل حل کر نے کیلئے منتخب نما ئند وں کو عملی کا م کر نے کی اشد ضرورت ہے۔
لا وہ شہر کی ا دھا سے زیا دہ ا با دی صا ف پا نی سے محر وم ہیں اور سیو ریج کا سسٹم سر ے سے ہے ہی نہیں اور جو گلیا ں ونا لیا ں تعمیر کی گئی ہیں وہ بھی ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہیں ۔ا رایچ سی لا وہ کو ابھی تک ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کا درجہ بھی نہیں مل سکا۔
اہل علا قہ نے منتخب نما ئند وں سے اپیل کی ہے کہ ا رایچ سی لا وہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دیا جا ئے اور سیو ریج اور واٹر سپلا ئی کے نظا م کو درست کر کے عوام کو سہو لت فر اہم کر یں۔