ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں خزینہ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 20 دہشت گرد مارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کےحملہ ناکام بنا دیا گیا۔ فورسز نے جوابی کاروائی میں 20 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اور کزئی کے علاقہ شرین درہ میں خزینہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس پر سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی ،کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں اور لاشوں کو کلایا ہیڈ کواٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر لاشوں کو دہشت گرد لےکر فرار ہوگئے ہیں۔ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔