لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیسکو کے ایس ڈی او رائے اعجاز کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایس ڈی او رائے اعجاز اتحاد کالونی سمن آباد سب ڈویژن میں تعینات تھے
شام کے قریب وہ دفتر سے گھر آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے گولیاں لگنے سے رائے اعجاز شدید زخمی ہوگئے، انہیں شیخ زید اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، مقتول کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ انکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔