بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں پولیس نے بلیاں چوری کرنے والے گروہ کو پکڑ کر ایک ہزار سے زائد بلیاں برآمد کر لیں۔
چین کے شہر ڈیلیان میں بلیوں کی چوری کا نوٹس سب سے پہلے پالتو جانور پالنے والے افراد کے ایک گروپ نے لیا جو اپنے تجربات کا آن لائن تبادلہ کرتے تھے۔ انہوں نے بڑی تعداد میں بلیوں کی گمشدگی پر پولیس کو اطلاع دی جس نے تفتیش کے بعد بلی چور گروہ کے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ان کے قبضے سے ایک ہزار سے زائد بلیاں برآمد ہوئیں جو مختلف علاقوں سے چرائی گئی تھیں اور ملزمان انہیں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ پولیس کے مطابق اب تک 300 بلیاں مالکان کو واپس کی جا چکی ہیں۔