تبلسی (جیوڈیسک) جارجیا کی پارلیمنٹ اکھاڑا بن گئی۔ حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین ایک دوسرے پر پل پڑے اور خوب مکے اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا۔
جارجیا کی پارلیمنٹ مین جمعہ کو بین الاقوامی اداروں میں ملک کی نمائندگی کرنے والے وفود پر تبادلہ خیال جاری تھا۔ اس دوران حزب اختلاف کو حکومتی نکتہ نظر پر اعتراض ہوگیا۔ بات تو تو میں میں سے بڑھتی ہوئی دھمکیوں ا ور پھر مارا ماری تک جا پہنچی جس کے ہاتھ جو آیا۔
اس پر خوب زور سے مکا بازی کی۔ کہیں تو لاتیں چلیں تو کہیں تھپڑوں سے اظہار رائے کیا گیا۔ عوامی نمائندوں کا ایوان دیکھتے ہی دیکھتے۔ اکھاڑے میں بدل گیا۔