گلوکار راحت فتح علی کے لیے سال 2014 مہربان رہا

Rahat Fateh Ali

Rahat Fateh Ali

کراچی (جیوڈیسک) گلوکار راحت فتح علی خان کے لیے سال 2014 مہربان رہا، راحت کے نئے آنے والے میوزک البم بیک ٹولو نے دنیا بھر میں دھوم مچائی جب کہ رواں سال ہونے والے نوبل ایوارڈ میں بھارت اور پاکستانی گلوکاروں میں پہلی مرتبہ ہیڈلائن سنگر کے طور پر راحت فتح علی خان نے پرفارم کیا۔

بونیل انعام کی تقریب میں راحت فتح علی خان کی پرفارمنس کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی اور انکی پرفارمنس کو دنیا کے 111 ممالک میں بیک وقت دیکھا گیا۔ سال 2014 میں راحت فتح علی خان نے لندن، امریکا، کینڈا، سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہونے والے میوزک کنسرٹ میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
راحت فتح علی خان پاکستان اور بھارت کے نمائندہ گائیک کے طور پر اسکرین پر رہے اوراپنے نئے البم کے گانوں سے سننے والوں کو محظوظ کرتے رہے۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے مجھے میرے خوابوں کی تعبیر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اچھا لگتا ہے امیدہے سال 2014ء کی طرح آنے والا سال بھی میرے کیرئیر کا بہترین سال ثابت ہوگا۔