نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی صدر پرناب مکرجی نے نئی دہلی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی،نئے انتخابات کے ذریعے دہلی میں حکومت سازی کا فیصلہ کیا جائے گا، بھارتی جنتا پارٹی نے فیصلہ کیا کہ وہ دہلی میں حکومت نہیں بنائے گی بلکہ نئے انتخابات کے ذریعے دہلی میں حلومت سازی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سینئر کانگریس رہنما ہارون یوسف کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں حکومتی ارکان کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے،بھارتی جنتا پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات اگلے سال فروری میں ہونے کا امکان ہے۔