انجلینا جولی کی فلم انبروکن نے کرسمس ڈے پر تین کروڑ ڈالرز کا بزنس کر لیا

Unbroken

Unbroken

نیویارک (جیوڈیسک) انجلینا جولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”انبروکن” نے کرسمس ڈے پر 3 کروڑ ڈالر کما کر باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم کی کہانی لوئس نامی امریکی اولمپک رَنر کے گِرد گھومتی ہے ، جسے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی افواج قیدی بنا لیتی ہیں۔

امریکی مصنف لورا ہلن برانڈ کے ناول سے ماخوذ اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار جیک اوکونل نبھا رہے ہیں۔

فلم نے کرسمس ڈے پر3 کروڑ ڈالر کا کامیاب بزنس کر کے باکس آفس پر تھرتھلی مچا دی۔