مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے کوئی راستہ نہ ملا تو فوجی عدالتیں بنانا پڑیں، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

سکھر (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ دل پرپتھر رکھ کر کیا گیا ہے،مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے کوئی راستہ نہ ملا تو فوجی عدالتیں بنانا پڑیں۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگی سب سے اہم ہے کیونکہ اگر ملک ہوگا تو ہی سیاست ہو گی۔ ہماری جنگ دہشت گردوں سے ہے اور جنگ میں ہرچیز جائز ہے، دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو پوری دنیا نے پسند کیا ہے، دہشت گردوں نے دین اسلام کو نقصان پہنچایا ہے، دہشتگردوں کو سزا نہیں ملے گی تو ہمارےبچے بھی محفوظ نہیں رہیں گے، اسلام کے نام پر دین کو نقصان پہنچانے والوں کو انسانیت کے قتل کا حساب دینا ہو گا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچے گا تو برداشت نہیں کریں گے، فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کرکیا گیا ہے، مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے کوئی راستہ نہ ملا تو فوجی عدالتیں بنانا پڑیں۔ جو فوجی کی مخالفت کر رہے تھے آج وہ بھی خود کو غلط قرار دے رہے ہیں۔