عراقی فورسز نے داعش کی گولہ بارود منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Iraqi Force

Iraqi Force

رمادی (جیوڈیسک) رمادی میں عراقی فورسز نے داعش کی دریائے فرات کے ذریعے اسلحہ اور گولہ بارود منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، 14 جنگجو اور 4 کشتیاں دریا میں ڈبو دی گئیں۔

داعش کے جنگجو عراق کے مغربی شہر الرمادی پر دریائے فرات کی سمت سے ایک حملے کی تیاری کے لیے گولہ بارود جمع کر رہے تھے جس پر عراقی فوج نے قبائلی سرداروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 14 جنگجوؤں اور اسلحہ اور دھماکا خیز مواد لانے والی چار کشتیوں کو دریائے فرات میں ڈبو دیا۔

دوسری جانب موصل میں اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے داعش کے پانچ اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔