واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا اور شمالی کوریا میں تنازعہ کا باعث بننے والی فلم ”دی انٹرویو” نے ریلیز کے پہلے دن دس لاکھ ڈالرکما لئے۔
شمالی کوریا کی جانب سے فلمساز ادارے سونی کی ویب سائٹ پر مبینہ حملے کے بعد متنازعہ فلم ”دی انٹرویو”کی نمائش روک دی گئی لیکن پھر اسے مقررہ تاریخ کو ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
البتہ سینماؤں کی تعداد کم کر کے تین سو بیس کر دی گئی ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر فلم کو منصوبے کے مطابق ریلیز کیا جاتا تو دو کروڑ ڈالر کمانے کی توقع تھی۔