مدرسے کے طلبا کو تخریب کار کہنا درست نہیں، چوہدری شجاعت

 Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ طالبعلم کا اصل مقصد تعلیم حاصل کرنا ہے، تخریب کاری کرنیوالا طالبعلم نہیں ہو سکتا، مدرسے کے طلبا کو تخریب کار کہہ کر بلانا درست نہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جب میں وزیرداخلہ تھا توایک ماہ میں ملک کے تمام مدارس کے حوالے سے رپورٹ تیار کر لی تھی۔

ہماری رپورٹ کے مطابق ایسا کوئی مدرسہ نہیں تھا جو بچوں کو تخریب کاری کی تعلیم دیتا ہو، ہم نے مدرسے کے بچوں کیلئے جدید کمپیوٹر کی تعلیم بھی شروع کرائی تھی۔