ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے فیملی ویزا کی مدت کم کرکے 6 ماہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی ادارہ برائے پاسپورٹ نے نئے ویزہ قواعد جاری کئے ہیں جن کے تحت فیملی ویزہ کی مدت6 ماہ یا 180دن کردی گئی۔
فیملی ویزہ کی مدت سعودی عرب میں آنے کے دن سے شروع ہو جائے گی اور اس آمد کا کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں اندراج کردیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ کرنل احمد بن فہد کے مطابق پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں فیملی ویزہ ایکسٹینشن سروس بھی لانچ کردی ہے جس کے تحت الیکٹرانیکلی ویزہ کی معیاد میں توسیع ہو جایا کرے گی۔