کراچی: آئندہ ہفتے سی این جی اسٹیشنز تین دن 24 گھنٹے کیلئے بند رہینگے

CNG

CNG

کراچی (جیوڈیسک) آئندہ ہفتے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز تین روز کیلئے 24 گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے مطابق 29 دسمبر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران پیر ،بدھ اور جمعہ کے روز سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 ،24 گھنٹے کیلئے بند رکھے جائیں گے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق موسم سرما میں گیس فیلڈز سے لو پریشر کے سبب تین روز کی بندش کا فیصلہ ایس ایس جی سی کی جانب سے کیا گیا ہے۔