آگ پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) حاجی کیمپ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ شرجیل میمن نے فائر ٹینڈرز کو فوری طورپر پانی کی فراہمی کی ہدایت کی۔